مفتی زبیر نے ملالہ کے شادی سے متعلق بیان کو ناجائز اور حرام قرار دیا

لاہور (آن لائن) مفتی زبیر کا ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق بیان پر کہنا ہے کہ ان کا بیان مبہم اور ناقابل فہم ہے اور یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس بیان کا اصل مقصد کیا ہے اگر اس جملے کا مفہوم یہ ہے کہ مرد اور عورت بغیر نکاح کے رہ سکتے ہیں تو یہ بیان انتہائی خطرناک، ناجائز اور حرام ہے۔جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک اجنبی عورت اور مرد بغیر نکاح کے کیسے رہ سکتے ہیں۔اسلام میں بغیر نکاح مرد اور عورت کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں۔قرآن پاک میں 23 مقامات پر نکاح کا ذکر آیا ہے اور اس کے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔مفتی زبیر کے مطابق اگر ملالہ کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ مرد اور عورت نکاح کے بغیر رہ سکتے ہیں تو یہ قرآن اور سنت کی رو سے بالکل حرام ہے تاہم اگر اس بیان سے ان کا مقصد کچھ اور ہے تو پھر انہیں اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا عورت مارچ میں بھی اس قسم کی باتیں کی گئی تھیں اگر ہم ان دونوں بیانات کا دیکھیں تو ان کے تانے بانے ایک سے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندو، عیسائی اوور یہودیوں سمیت تمام مذاہب میں نکاح کا تصور موجود ہے،۔خواتین کا تو اصل نکاح ہوتا ہے۔تمام مذاہب میں نکاح کو عزت اور تقریر دی گئی ہے۔

close