مریضوں کیلئے خوشخبری ،گردے کا ٹرانسپلانٹ اب مفت ہوگا

اسلام آباد(پی این آئی) غریب مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری، گردہ ٹرانسپلانٹ اب مفت ہوگا ۔ راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی ، سرکاری سطح پر34سالہ مریض زاہد کا پہلا کڈنی ٹرانسپلاٹ کا کامیاب آپریشن کرلیا۔ پروفیسر ڈاکٹر زین نے کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرکاری سطح پر بلکل مفت ہوا،5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مریض کی بہن کہ کڈنی نکال کر مریض میں پیوندکاری کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا کی وجہ سے آپریشن تاخیر کا شکار ہوا مگر کامیاب رہا۔ بے نظیر ہسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا، بے نظیر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 4 گھنٹوں کے آپریشن میں قیمتی زندگی بچا لی۔ رجسٹرار ڈاکٹر شعب نے کہاکہ 34 سالہ مریض زاہد کے گردے فیل ہوئے تھے، کورونا کی وجہ سے آپریشن تعطل کا شکار تھا۔ رجسٹرار ڈاکٹر شعیب نے کہاکہ راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بلکل مفت ہوا ہے۔

close