معدہ جگر کی گرمی خون کی کمی، تھکاوٹ ، ہڈیوں کی تکلیف ختم ،بس ایک پیالی دہی میں یہ 2 دانے ڈال کر کھالیں

اسلام آباد(پی این آئی)معدے اور جگر کی گرمی ، چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوںمیں تکلیف اورپاؤں کی جلن وغیرہ سے چھٹکارے کیلئے دہی میں صرف یہ دو دانے ڈال کر کھا لیں۔ پورے موسم گرما میں آپ ہشاش بشاش اور تندرست رہیں گے۔ جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف انشاءاللہ ختم ہوجائیں گی۔ اس گھریلو نسخہ کو بنانے کے لیے آپ ایک صاف پیالی لے لیں۔ اس میں د و چھوٹے ٹکڑے گوند کتیرا کے ڈال دیں۔ یہ آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائےگا۔ یا د رہے آپ نے براؤن رنگ والا گوند لیناہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی دیتا ہے۔ تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے۔ پھر آپ اس میں اتنا پانی ڈالیں

کہ یہ دونوں ٹکڑے پانی میں اچھی طرح سے بھیگ جائیں ۔یعنی آپ نے ان کو پانی میں بھگو دینا ہے۔ پانی آپ نے زیادہ لیناہے۔ اور پوری رات کے لیے اس پیالی کو ڈھانپ کر رکھ دینا ہے۔ پوری رات بھگو کر رکھنے کے بعد یہ گوند پھول جائے گا۔ ایک چھننی لے لیں۔ اس میں گوند کتیر ا کو چھان لیں۔ پانی آپ نے الگ کردینا ہے۔ اور یہ جو گوند کتیرا ہے آپ نے لے لینا ہے۔ پانی کو پھینک دینا ہے۔ ایک صاف باؤل لے لیں۔ اور اس میں آپ ایک پیالی دہی ڈالیں۔ فریش دہی آپ نے لینی ہے۔

باہر سے دہی نہ لیں۔ جب بھی آپ نے یہ نسخہ بنانا ہو۔ آپ نے اس کو تازہ بنانا ہے۔ اس کو بنا کر رکھنا نہیں ہے۔ پھر آپ اس میں آدھے کپ کے برابر خالص بوائل دودھ ڈالیں۔ اور یہ جو ہم نے گوند کتیر ا پوری رات کے لیے بھگویا تھا۔ پھر اس کو چھا ن لیاتھا۔ پانی پھینک دیا تھا۔ اور جو گوند کتیرا ہے وہ آپ دہی میں ڈال دیں۔ ایک بڑے چمچ کے برابر گوند کتیر ا کا ڈال دیں۔ پھرآپ خشک آلو بخار الیں۔ ان کی گھٹلیاں آپ نکال دیں۔ اور ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔

اور اس کو باؤل میں ڈال لیں۔ مصری آپ نے آدھے چمچ کے برابر آپ ڈا ل لیں۔ پھر ان تمام اجزاء کو مکس کرکے ایک گرینڈر میں گرینڈ کرلیں۔ اب اس کو ایک صاف گلاس میں نکال لیں۔ یہ ہمار ا بہت کمال کا مکسچر تیار ہے۔ یہ گاڑھا سا مکسچر ہوگا۔ اس کو کھالیں یا پی لیں۔ دن میں کسی بھی وقت اس کو استعمال کریں۔ یہ اتنے کام کا نسخہ ہے ۔یہ آپ کی بہت ساری بیماریوں کو جڑ سے ختم کردے گا۔ اور آپ خود میں ایک دوڑتی ہوئی انرجی محسو س کریں گے۔ ہفتے میں کم سے کم اسے دوبار لازمی کھائیں۔ پورے موسم گرما آپ فریش اور صحت مند رہیں گے۔ اگر آپ اس کو پتلا کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس میں دودھ ڈال کر ایک شیک کی طرح بنا کر پی سکتے ہیں۔

close