کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے مائونٹ ایورسٹ سر کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کر لیا جس کے بعد شہروز کاشف مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔انہوں نے دنیا کے کم ترین ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، 19 سالہ شہروز کاشف مائونٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز نے صبح 5 بج کر 5 منٹ پر مائونٹ ایورسٹ سر کیا۔8 ہزار 849 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close