دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا رہی ہے، قیمت جان کر رئیوں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا دیے ہیں، خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی جیٹیکس نے فضا میں پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔فضائی کمپنی کے مطابق روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم دینا پڑتے ہیں، رقم پاکستانی روپوں کے حساب سے ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطار پیش کیا جاتا ہے اور روزے دار فضا میں روزہ کھولتے ہیں، فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز میں پانچ لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر لینڈ ہوا، جہاں سے اس نے پرواز لی تھی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئی ہیں،فضائی کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں