طنز ، کینہ ، حسد ، بغض رکھنے والے جلد ی مرجاتے ہیں سائنسدانوں نے منفی سوچ کے حامل افراد کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دوسروں پر طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنا قبل از وقت موت کا موجب بن سکتا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ منفی جذبات رکھنے والے افراد زیادہ تر دل کے عارضے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ایسے افراد میں حرکت قلب بند ہونے کے

امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے 2 ہزار سے زائد افراد پر اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔جس کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم نے تحقیق کے بعد رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ انسان کی ہمیشہ منفی سوچ اور منفی رویہ اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔اس لئے منفئی سوچ سے دوررہیں۔

close