وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حکومتی امور کی انجام دہی کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اپنے فرائض کی انجام دہی میں اس مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔
وفاقی حکمنامہ 11 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ آئینی اعلان کی روشنی میں جاری کیا گیا، وفاقی حکمنامے کے تحت گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے۔
مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید ، ڈاکٹر ایم ارشاد ، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق کے نام شامل ہیں ۔
ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
، صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق، وفاقی حکمنامے سے ہم آہنگ انداز میں انجام دیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔






