عمران خان کی اسپتال منتقلی، ن لیگ کا پہلا سخت ردعمل سامنے آگیا

*لاہور:* مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

ناصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ایسا لگتا ہے نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش شروع ہو گئی ہے۔ ماضی میں بھی نواز شریف کے خلاف ہر بار سازش کی گئی، لیکن وہ سرخرو ہو کر واپس آئے۔”

 

انہوں نے عمران خان کے حوالے سے طنزیہ انداز میں کہا کہ “عمران خان نے جہاں جانا تھا، وہ وہاں چلے گئے ہیں۔”

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان کے ہمراہ اسپتال میں موجود رہنے کی اجازت دی ہے۔