ٹرین حادثے کا شکار

کراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس جیا بگا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کے باعث اَپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی، جبکہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کی بحالی اور متاثرہ ٹرین کو ہٹانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔