پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز کو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جس کے حوالے سے پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو لیگی وزرا اور رہنماؤں سے ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں کالز اور پیغامات کا جواب نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیاسی پیغامات کا جواب نہ دیں اور مسلم لیگ ن کے وزرا کے ساتھ پارٹی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال نہ کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ تعلقات کی فوری بحالی سے بھی معذرت کرلی ہے۔






