//

سینئرسیاستدان اور 2 دامادوں کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج

جاوید ہاشمی اور دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے مقدمات درج

ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ میپکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، جہاں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کیے جانے کا الزام ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی کے میٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی بھی ہفتے کی شام منقطع کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close