پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےسعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے آغاز پر سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وزارتِ داخلہ کی سطح پر باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پردونوں ممالک کےدرمیان سیکیورٹی تعاون کو مزیدمؤثربنانے کےلیےایک اہم مفاہمتی یادداشت پربھی دستخط کیےگئے،جسکا مقصد انسدادِجرائم،سیکیورٹی اوردیگر باہمی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






