پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے لاکھوں روپے جیتنے کا شاندارموقع

: نیشنل سیونگز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54 ویں قرعہ اندازی 15 مئی 2026 کو منعقد کی جائے گی۔ بانڈ ہولڈرز پہلی بڑی رقم کے لیے پرامید ہیں۔

پہلا انعام: 7,00,000 روپے (صرف ایک خوش نصیب کے لیے)دوسرا انعام: 2,00,000 روپے (3 فاتحین کے لیے)تیسرا انعام: 100000 روپے فی کس (متعدد فاتحین کے لیے)

ٹیکس کٹوتی:
حکومتِ پاکستان کے قوانین کے مطابق، انعامی رقم پر رجسٹرڈ افراد کے لیے 15 فیصد اور غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ یہ ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 156 کے تحت حتمی ہے اور ریفنڈ نہیں کیا جا سکتا۔

 نیشنل سیونگز کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ میں لگائی گئی رقم مکمل طور پر محفوظ ہے اور شہری کسی بھی وقت بانڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے نقد رقم میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ یہ بانڈز تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے دستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close