اسلام آباد ایئرپورٹ پر جے ڈی وینس کا استقبال کرنے والی خاتون کون نکلی؟

اسلام آباد: امریکی وفد کی آمد پر استقبال میں موجود خاتون سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں اور صارفین ان کی شناخت کے بارے میں سوالات کرنے لگے۔

یہ خاتون نتالی بیکر ہیں، جو پاکستان میں امریکا کی قائم مقام ناظم الامور ہیں۔ وہ جنوری 2025 سے اسلام آباد میں یہ ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں جبکہ اس سے قبل اگست 2024 میں ڈپٹی چیف آف مشن کی حیثیت سے پاکستان آئی تھیں۔

نتالی بیکر اس سے پہلے قطر، لیبیا اور کویت سمیت مختلف ممالک میں اہم سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ میں بھی اہم ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close