پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے “احساس فیول سپورٹ اسکیم” شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مختلف سطح پر فیول ریلیف اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اب کے پی حکومت بھی کمرشل ٹرانسپورٹ کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت کمرشل گاڑی مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ بسوں کے لیے ایک لاکھ، بڑی گاڑیوں کے لیے 80 ہزار، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ منی بسوں کو 40 ہزار اور وینز کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم میں درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






