پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ان کی رضامندی سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا تیسرا طبی مرحلہ مکمل کیا گیا اور انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن مکمل احتیاطی تدابیر اور طے شدہ پروٹوکولز کے تحت آپریشن تھیٹر میں دیا گیا۔ معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو اطمینان بخش قرار دیا۔
پمز حکام کے مطابق انجیکشن کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






