اہم پی ٹی آئی رہنما کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن جنید اکبر نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور قیادت کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج کے بعد پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ نہ تو وہ چیف وہپ، پارلیمانی لیڈر یا کسی اور عہدیدار کو تسلیم کریں گے اور نہ ہی روزانہ چند افراد کے فیصلوں کو مانیں گے، کیونکہ دیگر اراکین کو ایوان میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں سال میں چند ہی مواقع پر اسمبلی میں بولنے کا موقع ملا، بجٹ اور اہم معاملات میں بھی انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی سے الگ ہو کر آئندہ اسپیکر قومی اسمبلی سے براہِ راست بات کریں گے۔ جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ استعفیٰ دے رہے ہیں، صرف یہ کہا کہ اگر انہیں بولنے کا وقت نہیں دیا گیا تو وہ اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ ان کے لیے الگ سیٹ الاٹ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close