سولر پینل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، نیا نظام نافذ

سولر پینل صارفین کے لیے اہم تبدیلی کی گئی ہے اور بلنگ کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے طریقہ کار کو جدید بنانا ہے۔

اس قانون کا اطلاق گھریلو اور صنعتی صارفین کے علاوہ بائیو گیس، ونڈ اور دیگر صاف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے افراد پر بھی ہوگا، بشرطیکہ ان کی پیداوار کی صلاحیت ایک میگاواٹ تک ہو۔ ایسے صارفین کو پروسیومر کہا جائے گا، یعنی وہ خود بجلی استعمال بھی کریں گے اور اضافی بجلی قومی گرڈ کو فراہم کریں گے۔

نیپرا کے نئے نظام کے تحت صارفین سے اضافی بجلی کی خریداری کی قیمت پہلے 27 روپے فی یونٹ کے بجائے موجودہ نیشنل ایوریج ٹیرف یعنی بجلی کی اوسط قیمت پر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close