علیمہ خان کیلئے عدالت سے بری خبر آگئی

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری کی بنیاد پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی معقول جواز موجود نہیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا استثنیٰ حاصل ہے، جس پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

سماعت کے دوران این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close