نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے نئی ریگولیشن کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی ریگولیشن 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قواعد کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔ نئے ریگولیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے حساب سے خریدی جائے گی اور صارفین کو موجودہ ٹیرف کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔ اضافی بجلی کی فراہمی کی ادائیگی سہ ماہی بنیادوں پر صارفین کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بل جاری ہوگا اور نیٹ میٹرنگ کے معاہدے کی مدت پانچ سال تک محدود ہو گی۔ معاہدے کے خاتمے کے بعد تجدید ممکن ہوگی۔ نئی ریگولیشن کے نفاذ کے بعد 2015 کی سابقہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشن معطل ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close