کراچی سے لاہور آنے والی مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں۔
ڈی ٹی او ریلوے محسن سیال کے مطابق حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک بلاک ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے سکھر اور گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے روہڑی سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ این ایل سی کی ٹرین محراب پور کے قریب پٹری سے اتری۔
کنٹینرز سے لدی ٹرین کے ٹریک سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






