ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ کی اقساط پر خریداری کے لیے نیا پلان متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین مقررہ مدت میں مختلف ماہانہ ادائیگی کے آپشنز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV کی ایکس فیکٹری قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ خریدار ڈاؤن پیمنٹ کی شرح اور قرض کی مدت کے مطابق مختلف اقساطی منصوبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
12 ماہ کے اقساطی پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ صارفین کو 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنا ہوں گے، جبکہ ماہانہ قسط 5 لاکھ 19 ہزار 750 روپے ہوگی۔ اسی 12 ماہ کے پلان میں اگر 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دی جائے تو پیشگی رقم 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور ماہانہ قسط 4 لاکھ 28 ہزار 958 روپے مقرر کی گئی ہے۔
18 ماہ کے اقساطی پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے تحت 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنا ہوں گے اور ماہانہ قسط 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگی۔ اسی مدت میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی صورت میں صارفین کو 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے پیشگی جبکہ ماہانہ قسط 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ادا کرنا ہوگی۔
ہنڈائی پاکستان نے 24 ماہ کے اقساطی پلان کا آپشن بھی فراہم کیا ہے جس میں 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ لازم ہوگی، اس منصوبے کے تحت صارفین کو 61 لاکھ 67 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 1 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ کے ساتھ گاڑی پر 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی جبکہ بیٹری پر 8 سال یا ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اقساطی منصوبوں پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






