24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان, کہاں کہاں؟ جانئے

موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صنعتی صارفین، جن میں کیپٹیو پاور پلانٹس بھی شامل ہیں، اور تمام سی این جی اسٹیشنز، بشمول آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز، کو آج صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ موسمِ سرما کے دوران گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھریلو صارف کو گیس پریشر سے متعلق شکایت ہو تو وہ سوئی سدرن کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے، جہاں عملہ فوری ازالے کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق معمول کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو بھی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close