پٹرولیم لیوی کے بڑھتے ہوے بوجھ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویزات میں پٹرولیم لیوی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شہری پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بوجھ کا سامنا کر رہے ہیں اور مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2025 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 822 ارب 93 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو ملک کی تاریخ میں کسی بھی ششماہی میں سب سے زیادہ ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر جولائی تا دسمبر لیوی کی وصولی میں 273 ارب 51 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 549 ارب 41 کروڑ روپے تھی۔

رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی وصولی کا ہدف 1468 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے تھی۔ مالی سال 2023-24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1019 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 580 ارب روپے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close