پاکستان ریلوے نے ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز پر دورانِ ڈیوٹی ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق لوکو موٹو کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانا ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈیوٹی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ ریلوے نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






