رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار Posted on September 17, 2025 by Hafsa Yasmeen خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے پانچ ساتھی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو دیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔