لاہور(پی این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔رانا ثنا کا گفتگو میں کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں