شدید بارشوں اور سیلاب سے کتنا جانی نقصان ہوا؟ خوفناک اعداد وشمار سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 2 ستمبر تک ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشوں سے 306 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 101 مرد، 50 خواتین، 155 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 31 اموات ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 88 ، پنجاب میں 114 اموات ہوئیں۔سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 4، آزاد جموں کشمیر میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مختلف حادثات میں591 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے23416 انفراسٹرکچر تباہ ہوئے جبکہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر میں 8 سکول، 35 پل بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close