چھٹی کا اعلان ہوگیا

لاہور (پی این آئی) داتا گنج بخش ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ لاہور میں

 

مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 26 اگست 2024 بروز سوموار لاہور میں مقامی چھٹی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ لاہور سے منسلک تمام دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی۔چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں