ٹریکٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کر دیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان میں ٹریکٹرز بنانے والی کمپنی ملت ٹریکٹرز نے اپنا پلانٹ بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں درج ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں پی ایس ایکس انتظامیہ کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر سے پیداواری سرگرمیوں کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگیوں سے مسلسل خسارے کا سامنا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز سازی پر 10 فیصد سیلزٹیکس کے علاوہ ٹریکٹرز میں استعمال ہونے والے پرزوں پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ریفنڈ کی ادائیگی کیلئے تاحال کوئی میکنزم جاری نہیں کیا ہے۔

جبکہ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی آٹو کمپنی سوزوکی بھی اپنا پلانٹ بند کر چکی۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے 8 اگست کو پاکستان میں اپنا پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ۔ اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک سوزوکی کی “سی کے ڈی” کی منظوری نہ ہونے سے پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک سوزوکی کے “سی کے ڈی” گزشتہ 45 دن سے بندرگاہ پر پڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close