عائشہ جہانزیب کے شوہر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی کی اینکر و میزبان عائشہ جہازیب نے اپنے ویڈیو بیان میںسنسنی خیزانکشافات کردیے، عائشہ جہازیب نے بتایا شوہر نے خفیہ نکاح کیا ہوا ہے، خاوند حارث علی نے گھر کے باہر مجھے پر تشدد کیا۔

 

 

تفصیلات کےمطابق معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب ویڈیو میں حقیقت بتاتے کہا میرے خاوند حارث علی نے گھر کے باہر مجھے پر تشدد کیا، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے میرے ساتھ ایسا کیا کیوں ہے؟مجھے پچھلے 6 ماہ سے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، میں نے ان 6 مہنیوں میں پوری کوشش کی کسی طرح یہ رشتہ نبھالوں۔عائشہ جہانزیب نے سنسنی خیز انکشاف کرتے بتایا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کیا ہوا ہے، 6 مہینےپہلے میں نے شوہر سے اس بارے پوچھنے کی کوشش کی انہوں نے تب بھی مارا اُس کے بعد 16 جنوری کو بھی مارا، میں اپنا گھر بچانا چاہتی تھی۔میرا شوہر مجھے ایک طلاق دے چکا ہے۔

 

 

 

مجھے نہیں معلوم قانونی چاہ جوئی انہوں نے کیاکرنی ہے اور مجھے کیا دن دیکھانے ہیں، میں اُن سے خوف زدہ ہوں، اپنی اور اپنے بچوں کی جان کے لئے۔عائشہ جہانزیب نے مزید کہا آپ سب سے درخواست ہے مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، میں صرف انصاف چاہتی ہوں میرا ایسا کوئی قصور نہیں ہے کہ میرے ساتھ یہ سب کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close