وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ پیپلزپارٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔تاہم اب ایکسپریس نیوز کا پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پی پی نے بتایا کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بلاول بھٹو نے گندم خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔

close