سانحہ 9مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔صدر نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کو افسوس ناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب کا طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت ہے۔ صدر نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیےکام کریں۔

close