چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام ، تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پارٹی رہنماءشیر افضل مروت کی مخالفت کر دی،پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اہم ذمہ داری پارٹی کے کسی سینئر رہنماءکو دی جانی چاہئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے تاحال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپوزیشن کی جانب سے باقاعدہ کوئی نام تحریری طور پر نہیں دیا گیا ہے اور تاحال اپوزیشن کی جانب سے حکومت سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ بنانے کے معاملے پر کوئی رابطہ کیا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں جن میں اسد قیصر،زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کیلئے باقاعدہ لابنگ شروع کر دی ہے اور یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے ان سے پوچھا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات سامنے آئے ہیں جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنی دی جا رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close