شہر یار آفریدی کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار

اسلام آباد (پی ااین آئی) سینئر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا بیان نہیں تھا۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ

مذاکرات کے لیے پہلی شرط نیک نیتی ہے۔۔۔ کوئی مکان پر قبضہ کرے تویہ نہیں ہوسکتا کہ اس سے کہیں آئیں مذاکرات کریں، چھینا ہوا مینڈیٹ واپس کریں تو پھر مذاکرات کریں۔۔۔ شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ہم نے سیاسی جماعتوں سے بات کرنی ہے اور کس سے بات کرنی ہے۔۔۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حق حکمرانی عوام کا ہے اور عوام نے 8 فروری کو فیصلہ دے دیا، فوج ہماری ہے ہم فوج اور شہدا کا احترام کرتے ہیں۔۔۔ شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ شہریار آفرید ی کا مذاکرات سے متعلق بیان بانی پی ٹی آئی کا بیان نہیں تھا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل اسی پروگرام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی، جو بہت جلد ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close