عمران خان کس سے پوچھ کر پارٹی ٹکٹ دیتے تھے؟ عمران خان کے قریب رہنے والی سیاسی شخصیات کا بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی ) تحریک انصاف میں کس شخصیت کی بہت مداخلت تھی عمران خان کس سے پوچھ کر پارٹی ٹکٹ دیتے تھے؟ اس حوالے سےپیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ۔

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے معاملے میں جنرل فیض حمید کی بہت مداخلت تھی، عمران خان عموماً جنرل فیض حمید سے پوچھ کر ٹکٹ دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی یا آصف زرداری نے نہیں کہا کہ تحریک انصاف کے پاس جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں سے میری دوستی ہے ان سے بات چیت ہوتی رہی ہے، پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہا کہ آپ کے پاس نشستیں ہیں تو پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم بات کر کے بتائیں گے، پھر انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین نہیں مانتے، ہم نے کہا آپ نے حکومت نہیں بنانی تو بلاول کو وزیراعظم بنائیں، پی ٹی آئی نے مجھ سے پارٹی کا مینڈیٹ لانے کا مطالبہ نہیں کیا، وہ کوئی مثبت بات کرتے تو یقیناً اپنی پارٹی میں بات کرتا، پارٹی میں بہت سے لوگوں کی رائے تھی کہ ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close