طیبہ راجہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس گھیراو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close