انا اللہ وانا الیہ راجعون ، شریف خاندان غم سے نڈھال ، افسوسناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے قائد محمدنواز شریف کے سمدھی و ہم زلف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خالو اور حسن نواز کے سسر ڈاکٹر مرزا آصف بیگ جمعہ کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث وینٹیلیٹر پر تھے۔

مرحوم کی نمازجنازہ بعد از جمعہ ماڈل ٹاون ایچ بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی گئی،مرحوم کی نماز جنازہ علامہ شیر افضل نے پڑھائی،مرحوم آصف بیگ مرزا کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نواز شریف نے مرحوم کی میت کو کندھا دیا،نماز جنازہ میں محمد نواز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،کیپٹن (ر) محمد صفدر،حسن نواز،حسین نواز،حمزہ شہباز،جنید صفدر،سہیل ضیا بٹ،پرویز ملک،چوہدری راحیل منیر،حافظ نعمان،چوہدری نصیر بھٹہ،ظہیربھٹہ،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،رانا عمران منج،ایس پی فیصل ذیشان،قاری نصیر طارق،شریف خاندان کے عزیز و اقارب اور مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں و کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close