تیل قیمتوں میں پھر اضافہ ، عالمی منڈی سے اہم خبر آگئی

لندن (پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

برطانوی ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے خدشات کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے تاہم بعد ازاں 2.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ برینٹ خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق، ایران پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کا تیسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔دوسری طرف فوریکس مارکیٹس میں بھی بھونچال آیا جس کی وجہ سے بٹ کوئن کی مالیت 6.2 گر کر 59,590ڈالر پر بند ہوئی جو کہ اس سے قبل61,842 ڈالر تھی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1.7 اضافہ ہوا اور سونے کے نرخ 2,417.59ڈالر فی اونس پر بند ہوئے ۔

close