تندور مالکان کی گرفتاریاں، ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب حکومت کے ایکشن کے بعد نان بائیوں نے ردعمل کے طور پر راولپنڈی میں ہڑتال کر دی۔حکومت نے آٹا سستا کرکےعوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا مگر روٹی پھر بھی سستی نہ ہوئی نان بائیوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کر دی راولپنڈی کے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود وہ نان 19 روپے پچاس پیسے میں تیار کررہے ہیں بیس روپے میں کیسے فروخت کریں؟۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نان بائی جب چاہتے ہیں اپنے ریٹس جاری کر دیتے ہیں پٹرول کی قیمت بھی بڑھے تو روٹی کی قیمت بڑھ جاتی ہے،حکومت عوام کوسستی روٹی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندے انتظامیہ کے ساتھ تندوروں پر پہنچ کا حالات کا جائزہ لے رہے ہیں مگر نان بائیوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ وہ نان بائی اایسوی ایشن کے صدر شفیق قریشی کی رہائی تک مذاکرات کی میز پر بھی نہیں بیٹھیں گے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مردان نے نانبائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے روٹی کی قیمت کی زائد وصولی پر 18 نانبائی گرفتار کر لیے، نانبائیوں کو 50 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا۔

close