گاڑی مالکان خبردار، محکمہ ایکسائز نے وارننگ دیدی

لاہور(پی این آئی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 515ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

ڈائریکٹرموٹرز چوہدری آصف کی طرف سے گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنے ٹوکن ٹیکس 15دن میں جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی جائے گی۔چوہدری آصف کا کہنا تھا کہ نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو پہلے بھی نوٹس جاری کیے گئے مگر انہوں نے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا، جس پر 515گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔ ان تمام گاڑیوں کے مالکان مجموعی طور پر 51لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس نے نادہندہ ہیں۔ رواں ہفتے مزید ہزاروں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی۔

close