کن لوگوں کو پارٹی میں واپس لیا جائے؟ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عمران خان کو خط لکھ دیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے ایک خط کے ذریعے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے اپیل کی ہے کہ نا مساعد حالات میں پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس پارٹی میں شامل کیا جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنماو¿ں اعجاز احمد چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا کہ 9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات، دباو¿ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی۔ ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں۔

close