سیاسی شخصیت کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی

کوئٹہ(پی این آئی) سیاسی شخصیت کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔شریف خان خلجی نے مزید کہا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کیلئے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

close