شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت نے پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایا جارہا ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی، احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو جواب نہیں دیا جائے گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں۔

close