عید پر ڈبل تنخواہیں، سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کرنے پر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو اعزازیہ عیدالفطر سے قبل جاری کیا جائے گا، اعزازیہ کے حصول کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

close