دھمکی آمیز خطوط، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی محفوظ نہ رہے

اسلام آباد(پی این آئی) دھمکی آمیز خطوط،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی محفوظ نہ رہے۔۔۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے ک جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے۔ چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔ذرائع کے مطابق چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔

close