ٹورنٹو میں ایئر ہوسٹس کی گرفتاری کی خبروں پر پی آئی اے کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ٹورنٹو ایئر پورٹ پرایئر ہوسٹس کی حراست کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے 2 گراونڈ سٹاف کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائزہ اور جاوید کا نہ معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ پوچھ گچھ ہوئی، جاوید نام کا کوئی اسٹاف پی آئی اے کینیڈا میں کام نہیں کرتا،خبر بے بنیاد ہے اور واقعات میں صداقت نہیں،ادارہ معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور کینیڈا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مبینہ طور پر ٹورنٹو میں حنا ثانی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیاہے اور ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔

close