عدالت نے ایک اور کیس میں 14 سال قید کی سزا سنا دی

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد منشیات عدالت نے مجرم امریز خان عرف میجی بٹ کو 14سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیرودھائی پولیس نے گزشتہ سال میجی بٹ کو 2060گرام ہیروئن برآمد ہونے پرگرفتار کیا تھا۔ مجرم میجی بٹ علاقہ کا بدنام منشیات فروش تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close