ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی)حکومت نے عید سے پہلے ریلوے ملازمین کو بڑا تحفہ دیدیا،تمام ملازمین کو رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردی گئیں۔

 

 

 

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اب محکمے کی آمدن میں اضافے کے بعد ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں،تنخواہیں تاخیرکاشکارہونے کے باعث ریلوے ملازمین کو پریشانی کا سامنا تھا۔ترجمان کے مطابق اب ہرمہینے پانچ مراحل میں یکم،پانچ،دس،پندرہ اورپچیس تاریخ کو تنخواہیں ملازمین کے اکاو¿نٹس میں منتقل ہو جایا کریں گی،اس سے قبل چھوٹے اہلکاروںسے افسران تک سب کو تنخواہوں دیر سے ملتی تھیں۔

close