پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں کون ملوث؟

لاہور (پی این آئی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے ،بشام میں تازہ ترین واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہم سب مل کر مصیبت اور برائی پر غالب آئیں گے،یقینی بنایا جائے گا کہ دہشتگرد مناسب انجام تک پہنچیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف بطور فرنٹ لائن ریاست مقابلہ کرنے والا واحد ملک ہے۔یہ کاروائیاں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔ مسلح افواج کے خلاف تشدد کی ایسی گھناؤنی کاروائیاں ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔بعض غیرملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے۔

close